ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا: یو پی میں اب ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلیں گے بازار، کرفیو میں نرمی کا اعلان

کورونا: یو پی میں اب ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلیں گے بازار، کرفیو میں نرمی کا اعلان

Thu, 12 Aug 2021 00:01:11    S.O. News Service

لکھنؤ،12؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاست میں کورونا وائرس کے اثر سے ملتی نجات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بدھ کو ہفتہ اور اتوار کو بازار کھولے جانے کی اجازت دیتے ہوئے کورونا کرفیو میں مزید راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم۔9 کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نے کورونا کرفیو میں مزید راحت دئیے جانے کا اعلان کیا اور اب ہفتہ و اتوار کو بھی بازار کھل سکیں گے۔ ایک دوسرے فیصلے میں وزیر اعلی نے کہا کہ سیکنڈری، ہائر، ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آف لائن کلاسز کا آغاز یوم آزادی کی تقریبات کے بعد ہوگا۔

اس کے پیش نظر 18سال سے زیادہ عمر والے طلبہ کو کورونا ویکسین لگوانے کے لئے یونیورسٹی اسکول کالج احاطے میں ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ اسکول اور بیسک ایجوکیشن کونسل میں ٹیچروں و دیگر اسٹاف کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے اور ضرورت کے بقدر ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد اسکول احاطے میں کیا جائے۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ ریاستی سطح کے ہیلتھ اکسپرٹ ایڈوائزری کمیٹی کی شفارشات کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصدی طلبہ کی موجودگی کے ساتھ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ ہر جگہ کلاسز دو شفٹوں میں منعقد کی جائیں گی اور کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن کونسل کے اسکول میں 6 تا 8 جماعت میں نئے داخلوں کی کارروائی کا آغاز حالات کا اندازہ کرتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ ان اسکولوں میں بھی درس و تدریس کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔


Share: